شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم اور نمیبیا کے گیرہارڈ ایراسمس کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کو 8 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں