انجرڈ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے انہوں نے کہا بلکل شاہین کی کمی محسوس ہوگی کیونکہ وہ ہمیں جلدی وکٹیں دلواتا ہے جس سے مدد ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کی غیر موجودگی میں کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے دو فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی کھیلیں گے۔
حتمی پلیئنگ الیون کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بیسٹ الیون کو کھلایا جائے۔
🗣️ Pakistan skipper @babarazam258 speaks on the much-needed break after the first Test and the morale of the squad before the second match against Sri Lanka 🏏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/p0hbKlHXRv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 23, 2022