راولپنڈی:
پاکستان اور سری لنکا کے مابین کرکٹ میچ نہ ہوسکا اور اس دوران پاکستانی اور سری لنکا کے کھلاڑی اپنے من پسند کھانوں کی تلاش میں رہے ایک طرف سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی من پسند ڈش دوسا کی فرمائش کی تو پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی من پسند کھانوں کے لیے دوستوں کو فون کیے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور عثمان شنواری نے اپنے دوست وسیم کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ کوئی ایسا ریستوران تلاش کرو جس میں اچھا اور ذائقہ دار کابلی پلاؤ ملتا ہو جس پر ان کے دوست انہیں کابلی پلاو کھلانے لے گئے۔