لاہور:
شاہدآفریدی کی ہونے والے داماد شاہین آفریدی کے ساتھ خوشگوارموڈ میں ویڈیونے بوم بوم آفریدی کے مداحوں کوخوش کردیا۔
سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی اوران کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کی ہنستے مسکراتے اورخوشگوارموڈ میں باتیں کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on InstagramShared post on
ویڈیو میں شاہد آفریدی کوشاہین آفریدی سے گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے اورگلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہنستے مسکراتے شاہد آفریدی کی باتوں کا جواب شاہین آفریدی بھی مسکراتے ہوئے دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سسر اورہونے والے داماد کی ہلکے پھلکے انداز کی ویڈیو پرسوشل میڈیا کے صارفین مزے مزے کے تبصرے بھی کررہے ہیں۔