شاہد آفریدی نے کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا


لاہور: 

 شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہت اچھا اور ٹیم میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،امید ہے کہ ہم پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں مینٹور ہونے کے بارے میں نہیں سوچتا، بطور کھلاڑی بھی میری بہت ذمہ داری ہے، کپتان شان مسعود اور کوچ کو مجھ سے توقعات ہیں، میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش اورشان کو بھرپور سپورٹ کروں گا، وہ اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، امید ہے کہ بطور کپتان کامیاب رہیں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کی اہمیت نظر انداز نہیں کی جا سکتی، اس سے پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز میسر آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں