a
کراچی:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔
لالا کے مطابق انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اوربد قسمتی سے وہ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسزمیں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئی ہے۔