شان شاہد نے بھارتی فلم ’گجنی‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا؟

شان شاہد نے بھارتی فلم ’گجنی‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا؟


پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے بھارتی فلم ’گجنی‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

شان شاہد نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے بات کی۔

اُنہوں نے بھارتی فلم ’گجنی‘میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’دونوں ملکوں کے درمیان کئی سیاسی اختلافات ہیں، اس لیے بھارتی فلم میں پاکستان سے ایک ویلن کا انتخاب دونوں ممالک کے خراب تعلقات پر مزید دباؤ ڈالتا ہے۔

اُنہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلمسازوں کو ویلن صرف پاکستان میں اور ہیرو صرف بھارت میں نظر آتے ہیں۔

شان شاہد کا کہنا ہے کہ جغرافیائی سیاسی نظام میں بھارت اور پاکستان دونوں کے پاس ماضی اور حال سے جُڑے بہت سارے اختلافات ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ دل دہلا دینے والا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر شخص اپنی ایک رائے قائم کرتا ہے اور اس کے کچھ اصول، اقدار اور اخلاقیات ہوتی ہیں جوکہ وہ اپنا کوئی بھی کاروباری فیصلہ کرنے سے پہلے ذہن میں رکھنا چاہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں