حلب:
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی حلب کو دمشق اور اردن کی سرحد سے ملانے والی مرکزی شاہراہ ایم-5 سے عسکریت پسندوں کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے اتحادی افواج نے فضائی کارروائی کی جس کے دوران انہیں داعش جنگجوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔
فضائی بمباری کی زد میں آکر بچوں سمیت 20 شہری لقمہ اجل بن گئے جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ کامیاب فضائی کارروائی کے بعد بشارالاسد حکومت نے مرکزی شاہراہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اس طرح جنگ کے آخری میدان ’حلب‘ کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ بحال ہوگیا ہے۔