پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ زارا ترین کی یوٹیوب پر جاری کی جانے والی ویب سیریز ’سات ملاقاتیں‘ بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
موجودہ دور میں ویب سیریز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور لوگ ویب سیریز دیکھنا پسند بھی کر رہے ہیں۔
’سات ملاقاتیں‘ ناشپاتی پرائم کی جانب سے یوٹیوب پر نشر کی جانے والی ایک ویب سیریز ہے جس کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گِرد گھومتی ہے جو 15 سال ساتھ رہنے کے بعد طلاق لے لیتے ہیں۔
’سات ملاقاتیں‘ ویب سیریز میں مرکزی کردار زارا ترین اور اداکار نعمان اعجاز نے ادا کیا ہے۔
ویب سیریز کی اداکارہ زارا ترین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو کہ شادی کے 15 سال بعد اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
اس ویب سیریز ’سات ملاقاتیں‘ کی کہانی جوڑے کے الگ ہونے کہ وجوہات اور ان کی زندگی کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔
زارا ترین نے بتایا کہ بنیادی طور پر یہ عداوت، عدم اعتماد، دھوکہ دہی اور جذبات کے مجروح ہونے کے احساس کے بارے میں ہے جنہیں ہم بہت بڑا سمجھتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔
’سات ملاقاتیں‘ ویب سیرز کو یوٹیوب پر ریلیز کیے جانے کے بعد بے حد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
ویب سیریز ’سات ملاقاتیں‘ قیصر علی نے پروڈیوس کی ہے جب کہ اس کا اسکرپٹ و ہدایت کاری کاشف نثار نے کی ہے۔