شادی کے کچھ عرصے بعد ہی وکی کوشل کا کترینہ کیف سے متعلق انتہائی اہم انکشاف

شادی کے کچھ عرصے بعد ہی وکی کوشل کا کترینہ کیف سے متعلق انتہائی اہم انکشاف


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وکی کوشل نے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اپنی اہلیہکترینہ کیف سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں وکی کوشل نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بارے میں بات کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو کیسے برقرار رکھتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی بیوی کترینہ کی تعریف بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب زیادہ نہیں جانتے لیکن میری بیوی ایک چلتا پھرتا ڈاکٹر ہیں وہ ایک سائنسدان ہے، انہیں بہت سی باتوں کا علم ہے اور وہ کچھ زیادہ ہی صحت کے حوالے سے آگاہی رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میری بہت مدد کرتی ہیں اور ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ میں میں اچھا کھا رہا ہوں، اپنا خیال رکھ رہا ہوں، اچھی طرح سو رہا ہوں اور صرف کام کرنے کے لیے تو نہیں بھاگ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل نے 2021 میں راجستھان میں شادی کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں