شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کترینہ کیف کا وکی کوشل سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کترینہ کیف کا وکی کوشل سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف


بھارت کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے شوہر وکی کوشل سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ سے انٹرویو کے دوران شوہر وکی کوشل سے متعلق سوالات کیے گئے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکی کوشل کا ڈانس اور گلوکاری بہت عمدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب اکثر مجھے نیند نہیں آتی تو وکی سے گانے کی فرمائش کرتی ہوں، وکی کوشل میرے لیے گانا گاتے ہیں اور میں سو جاتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ وکی کوشل ڈانس اور گانا گا کر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں، اُن کا رقص دیکھنے کے قابل ہوتا ہے، وکی کا رقص خوبصورت چیزوں میں سے ایک ہے اور وکی کا گانا سُن کر اُنہیں خوشی ملتی ہے۔

اس کے علاوہ جب اداکارہ سے انکے شوہر کی ایسی عادت کے بارے میں پوچھا گیا جو پریشان کرتی ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کبھار بہت ضدی ہو جاتے ہیں، بس یہی عادت مجھے پریشان کرتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں