شادی کی سالگرہ پرہمایوں سعید کا بیگم کے نام محبت بھرا پیغام


کراچی: پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے اپنی شادی کی سالگرہ پر بیگم کے نام محبت بھرا پیغام دیا ہے۔

اپنی جاندار اداکاری کے باعث مشہورومعروف اداکارہمایوں سعید آج اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی اہلیہ ثمینہ کے نام محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ خدا کرے کہ تم میری کامیابی کا راستہ بنی رہو۔

اداکارنے کہا کہ خدا کرے ہم آخری وقت تک ہمیشہ ساتھ اورخوش و خرم رہیں۔ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں