پاکستانی نوجوان کرکٹر، پاکستان سپر لیگ 9 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کرکٹر شاداب خان کی والدہ کی اپنی زندگی میں اہمیت بتاتے ہوئے اپنی والدہ جیسا قرار دیا ہے۔
نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں وہ شاداب خان کی والدہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
شاداب خان کی والدہ کو نسیم شاہ پر محبت نچھاور کرتے اور اُن کو بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
نسیم شاہ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ غیر متوقع جگہوں سے ماں کی محبت کا مل جانا ایک حقیقی نعمت ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ شاداب کی ماں میرے لیے بھی ماں کی طرح ہے، جس کی رہنمائی کی روشنی سکون کا ذریعہ ہے اور ایک یاد دہانی ہے کہ محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی، میری زندگی میں ان کی موجودگی کے لیے شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب وہ 2019ء میں آسٹریلیا میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تھے۔