شائق سے تکرار، بین اسٹوکس مشکل میں پڑگئے


جوہانسبرگ: 

انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کو شائق کو مغلظات بکنے پر آئی سی سی کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جنوبی افریقہ سے چوتھے ٹیسٹ میں آئوٹ ہوکر پویلین واپس جانے کے دوران انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کو شائق کو مغلظات بکنے پر آئی سی سی کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اگرچہ ان کے الفاظ نشر نہیں ہوئے لیکن براڈ کاسٹرز کے پاس محفوظ ہوچکے اورسوشل میڈیا پر کئی بارشیئر کیے جا چکے ہیں، مبینہ طور پر درمیانی عمر کے شائق نے انھیں سنگر ایڈ شیرین سے تشبیہ دی جس پر انگلش کرکٹر طیش میں آگئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں