سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا


کمپریسڈ نیچرل گیس(سی این جی) سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔

سی این جی صارفین پرسپلائی ویلیوکے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی جبکہ ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد،گوجرخان جبکہ ریجن ٹو سندھ اورپنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں