کراچی میں سی این جی اسٹیشنز آج سے کھولنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشنز آج سے کھولنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
سوئی گیس انتظامیہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام آر ایل این جی اور سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اکثر پیر کو گیس اسٹیشنز بند کیےجاتے ہیں۔
واضح رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، کورنگی، اورنگی ٹاؤن،اولڈ سٹی ایریا، سائٹ اور ملیر کےعلاقے میں گھریلوصارفین مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔