سی این ایس اسکواش؛ 15 غیر ملکی پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے

کراچی: 4 فروری سے کراچی کے پی این روشن خان، جہانگیرخان انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس میں شروع ہونے والی 14ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں15غیرملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

عالمی اسکواش فیڈریشن کے تحت کھیلی جانے والی 20 ہزارڈالرکی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں عالمی نمبر 49 ملائیشیا کے ایوان یون کو ٹاپ سیڈ قراردیا گیا ہے، پاکستان کے قومی چیمپئن طیب اسلم سیڈ 2 کھلاڑی ہوں گے، ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے ملک میں اسکواش کے فروغ میں مدد ملے گی اورپاکستان کے حوالے سے عالمی سطح پر مثبت تاثر جائے گا، اس امر کا اظہار ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور حبیب الرحمن اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیرخان نے پریس کانفرنس میں کیا۔

انھوں نے کہاکہ ایونٹ میں شرکت کے لیے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، پاکستان نیوی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کیساتھ کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہے، اسکواش اکیڈمی کے قیام کی کوشش کی جائے گی، عام شہری بھی قومی شناختی کارڈ دکھا کرچیمپئن شپ کے مقابلوں سے لطف اندوزہوسکیں گے۔
چیمپئن شپ میں مصرکے میزان جمال سیڈ3، ہانگ کانگ کے ہنری لیونگز سیڈ4، پاکستان کے عاصم خان سیڈ5، ہانگ کانگ کے ٹیزکوان لیو سیڈ6، ملائیشیا کے محمد شفیق کمال سیڈ7 اوراسکاٹ لینڈکے انگس گیلامزسیڈ8 کھلاڑی ہوں گے، 24 کھلاڑیوں کے ایونٹ میں تمام 8 سیڈڈ کھلاڑی بائی ملنے کے سبب کھیلے بغیرہی براہ راست دوسرے راؤنڈ (پری کوارٹر فائنل) سے سفر کی شروعات کریں گے۔

ایونٹ میں شریک دیگرغیر ملکی کھلاڑیوں میں مصر کے مصطفیٰ السرتے، عمرالکاتیان اورشیدے الشیرنے، ہانگ کانگ کے چی ہم وانگ، میتھیولی لائی اور ہارلے لیم، ملائیشیاکے عیدن ادراکی، فرانس کے فیبن ورسیلی اورکویت کے عمارالتمیمی شامل ہیں،چیمپئن شپ میں شریک 9 پاکستانیوں میں 2 کھلاڑیوں فراز احمد اورعبدالسعیدکووائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے جبکہ سابق قومی چیمپئن فرحان زمان، فرحان محبوب، عماد فرید، دانش اطلس اورابراراحمد بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے، فائنل 8 فروری کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس اے کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے گزشتہ برس چیمپئن شپ کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں