سیمنٹ، سریا کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

سیمنٹ، سریا کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی


سیمنٹ، سریا کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے اور وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اول درجے کی ایک ہزار اینٹ کی قیمت 15 ہزار 200 روپے جبکہ پیش ایک ہزار اینٹ کی قیمت 20 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک ہزار ٹائل کی قیمت 16 ہزار روپے ہوگئی۔ سریے کی قیمت فی ٹن 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تعمیراتی میٹریل مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ لاہور چیمبر میں اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ آج کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف بڑھا کر تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے کاروبار کے مواقع کم کر دیئے گئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں