سیف علی خان سرجری کیلئے اسپتال میں داخل

سیف علی خان سرجری کیلئے اسپتال میں داخل


نامور بھارتی اداکار سیف علی خان کو سرجری کیلئے اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ انہیں گھٹنے کے مسائل کا سامنا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کو 22 جنوری کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

سیف علی خان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ان کے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان کی ٹیم کی جانب سے اداکار کی گھٹنے کی انجری سے متعلق یا انہیں اسپتال میں داخل کروائے جانے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں