سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ٹیلر سوئفٹ صدر ٹرمپ پر برس پڑیں


واشنگٹن: امریکی گلوکارہ “ٹیلر سوئفٹ “نے امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ  کو کھری کھری سنادیں۔

امریکی گلو کارہ “ٹیلر سوئفٹ “نے امریکا میں سیاہ فام شخص کی ہلاک کے بعد ملک کی بگڑتی ہو ئی صورتحال پر امریکی صدر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری صدارتی مدت میں سفید  فام بالادستی اور نسل پرستی کی آگ بھڑکانے کے بعد آپ تشدد کی دھمکی دینے سے پہلے جھوٹی اخلاقی برتری کا مظاہرہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں تاہم نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو نکال باہر کرے گی۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید فام پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا جارج فلائیڈ کی گردن پر رکھ کر اتنا شدید دباؤ ڈالا کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی، واقعہ کے بعد سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز اور تعصب کیخلاف پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں اور حالات سنگین ہونے کے باعث کئی شہروں میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں