سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے والے دستاویزی افغانیوں کو بھی بے دخل کردیا جائے گا، سرفراز بگٹی

سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے والے دستاویزی افغانیوں کو بھی بے دخل کردیا جائے گا، سرفراز بگٹی


نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ ملک میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت صرف پاکستانی شہریوں کو ہے، اگر کوئی افغانی کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اسے فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم افرادکے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، سیاسی سرگرمیوں میں ملوث 10 افغان شہریوں کو نشاندہی کے بعد ڈی پورٹ کردیا گیا ہے، غیر ملکی کسی بھی دستاویز پر آیا ہو، سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی صورت میں ڈی پورٹ کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کا حق پاکستانیوں کو ہے، سیکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کریں گے، الیکشن کمیشن کو جتنی پیراملٹری فورسز کی ضرورت ہوگی، فراہم کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں