سکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں سے خبردار کردیا

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں سے خبردار کردیا


اسلام آباد: سکیورٹی ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے عوام الناس  کو  ایک بار پھر سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں سے خبردار کردیا ہے۔

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے مطابق آن لائن اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ کی جانے والی سرمایہ کاری اور منافع کی غیر قانونی اسکیموں کے دھوکے سے بچیں۔

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں اپنی جمع پونچی اور قیمتی سرمایہ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی ’ میلیورٹیک ‘ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  کمپنی عوام کو آن لائن اشتہارات کو دیکھنے کے مختلف پیکجز کے نام پر آمدنی اور منافع کا لالچ دے کر لوٹ رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں