پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اور تنازعات میں گِھری رہنے والی اداکارہ علیزے شاہ کے حق میں سوشل میڈیا بلاگر عائشہ جہانگیر ملک سامنے آگئیں اور کہانی کا دوسرا رخ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بلاگر نے اسٹوری شیئر کی اور عینی شاہد کا نام لئے بغیر بتایا کہ سیٹ پر موجود عینی شاہد کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ نے نہیں بلکہ ساتھی اداکارہ منسا ملک نے سب سے پہلے انہیں کو تھپڑ مارا جس کے بعد جھگڑا طول پا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر موجود تمام عملہ اور ساتھی فنکار علیزے شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ یہ واقعہ شام کے تقریباً 6 بجے کے آس پاس پیش آیا تھا اور علیزے اپنی شوٹنگ مکمل ہونے تک، رات 12 بجے تک سیٹ پر موجود رہیں، اس کے باوجود کہ ان کی سب کے سامنے تذلیل کی گئی۔ یہ ہی ان کے پروفیشنل ہونے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ میرا مشورہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ آپ لوگ دیکھتے ہیں اس پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک آپ دوسرے کا موقف نہ جان لیں۔
![’سچ کبھی چھپتا نہیں‘، علیزے شاہ کے معاملے کا دوسرا رخ سامنے آگیا](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-18/1259196_1216487_blooger_updates.jpg)
![’سچ کبھی چھپتا نہیں‘، علیزے شاہ کے معاملے کا دوسرا رخ سامنے آگیا](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-18/1259196_2499267_ali_updates.jpg)
سوشل میڈیا بلاگر عائشہ جہانگیر ملک کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری کو علیزے شاہ نے بھی ری شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’سچ کبھی چھپتا نہیں‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ منسا ملک نے علیزے شاہ پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخوست اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں دائر کروائی تھی۔