سپر اسٹار گیل گیڈوٹ کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں جگہ مل گئی

سپر اسٹار گیل گیڈوٹ کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں جگہ مل گئی


اسرائیل کی سپر اسٹار اداکارہ گیل گیڈوٹ کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں جگہ مل گئی۔

اس بات کا اعلان لاس اینجلس چیمبر آف کامرس نے گزشتہ روز کیا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ اسرائیل کی کسی خاتون فنکارہ کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔

38 سالہ خوبرو گیل گیڈوٹ 2024 میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی 31 شخصیات میں سے ایک ہوں گی۔

ان کے علاوہ چیڈوک بوس مین، مشیل یوہ، گوین اسٹیفنی اور اوٹس ریڈنگ کو بھی ہالی ووڈ واک آف فیم میں جگہ ملے گی۔

مئی میں اسرائیلی امریکی کونسل اور لاس اینجلس میں واقع اسرائیلی قونصل خانے نے ایک سرکاری تقریب کے دوران گیل گیڈوٹ کو ایوارڈ دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں