سونے کے عالمی اور مقامی نرخ میں کمی

سونے کے عالمی اور مقامی نرخ میں کمی


کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1945 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 33 ہزار 500 روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار 455 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520 روپے پر مستحکم رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں