کراچی: سالِ نو کے آغاز پر مقامی سطح پر ایک تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 8 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 77 ہزار 8 سو 46 ہزار تک پہنچ گئی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019 میں ایک تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار ایک سو 50 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 77 ہزار 2 سو 89 تک پہنچ گئی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک ہزار 5 سو46 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن ( اے ایس ایس جے اے) نے جمعے کے مقابلے میں گزشتہ روز عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 5 سو 52 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کے باوجود پہلے ایک تولہ سونے کی قیمت ساڑھے 5 سو روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 2 سوروپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 4 سو 72 روپے اضافے کے بعد 77 ہزار 3 سو 32 روپے جاری کی تھی۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
تاہم ایک گھنٹے کے بعد آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی مارکیٹ کے ایک ہزار 5 سو 52 ڈالر فی اونس کی بنیاد ہی پر ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 سو14 روپے کے اضافے کے ساتھ نئی قیمتیں جاری کی تھیں۔
جس کے نتیجے میں صرف ایک دن میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 77 ہزار 300 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی
یکم جنوری 2019 سے لے کر گزشتہ روز تک ایک تولہ سونے کی قیمت میں 23 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 19 ہزار 7 سو 18 روپے اضافہ ہوا اور اسی عرصے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 سو 69 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چند عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کو ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے منسوب کیا۔