پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں صرف 3 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس کی نئی قیمت 1834 ڈالر ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 50 روپے کی کمی دیکھی گئی اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 896 روپے ہوگئی ہے تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی جس کی قیمت اب بھی فی تولہ 1450 اور 10 گرام 1243 روپے ہے۔
واضح رہے گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔