سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی مزید کمی

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی مزید کمی


کراچی : سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز 1900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق 900 روپے کی کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہو کر 1لاکھ 88ہزار 615 روپے ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2062 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1 ہزار 900 روپے کا نمایاں اضافہ سامنے آیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں