کراچی:
فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 90 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1552 ڈالر کا ہوگیا، جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 550 روپے اور 472 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 90 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی نئے ریکارڈ کے ساتھ 77 ہزار 332 روپے پر پہنچ گئی۔