ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 99 ہزار 245 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 2225 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک دن پہلے 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔