سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں مزید اضافہ


کراچی: 

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24  قیراط سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1990  ڈالر پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں منگل کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 17 ہزار700 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 9090 روپے پر پہنچ گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں