کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 1667 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے۔
ایکسپریس کے مطابق جمعہ کو ملکی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت 728 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 32 ہزار 888 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت 850 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 55 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔