سونم کپورنےآر ایس ایس چیف کوآئینہ دکھادیا


بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا اور اسے بیوقوف قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندوستان ٹائمز نے موہن بھگت کی تقریر کا کچھ حصہ ٹویٹ کیا جس میں موہن بھگت نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل طلاق کے کیسز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہےلوگ معمولی باتوں پر لڑتے ہیں طلاق اب زیادہ تران خاندانوں میں ہورہی ہے جہاں لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں تعلیم اور دولت لوگوں میں تکبرلاتی ہے اور اس ہی وجہ سے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں۔
آر ایس ایس کے چیف کے مطابق بھارت میں ہندو معاشرے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور ہندومعاشرے کے لوگوں کے پاس ایک فیملی کی طرح ساتھ رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوسکتا۔
موہن بھگوت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر لکھا کہ کون سا عقلمند آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے؟ انتہائی سخت بے وقوفانہ بیان ہے۔

Sonam K Ahuja

@sonamakapoor

Which sane man speaks like this? Regressive foolish statements https://twitter.com/htTweets/status/1229107424033984513 

Hindustan Times

@htTweets

“The cases of divorce are more in educated and affluent families, because with education and affluence comes arrogance, as a result of which families fall apart,”RSS chief Mohan Bhagwat said https://www.hindustantimes.com/india-news/divorce-cases-more-in-educated-affluent-families-says-rss-chief-mohan-bhagwat/story-PZtEV1jkyNWOvvKMRi6hmM.html 

6,251 people are talking about this

سونم کپور کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےسونم کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے موہن بھگوت پر شدید تنقیدکی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں