ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 500 روپےکم ہوکر 1 لاکھ15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر میں بھی429 روپے کمی واقع ہوئی ہے اور 10گرام سونا 99 ہزار 108 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1896 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا اور 100انڈیکس 75 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 68 پربند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 534 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور حصص بازار میں آج 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 11 ارب روپے سے زائد رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 488 ارب روپے ہے۔