ملک میں سونےکی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپےکا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 5 ہزار 600 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
فی تولہ سونےکی قیمت 5 ہزار 600 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے
خیال رہےکہ ملک میں گزشتہ چند روز کےدوران سونا 30 ہزار روپے سے زائد سستا ہوا جس کے بعد آج یکدم دوبارہ مہنگا ہوگیا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 1لاکھ84 ہزار 585 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر کم ہو کر 1911 ڈالر فی اونس ہے۔