پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیاروں خصوصاً کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کا نوٹس لے لیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے طیاروں میں سگریٹ نوشی سے متعلق انتباہ جاری کیا۔
سی اے اے کے مطابق طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی جب کہ کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر معطلی اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔
سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام آپریٹرز کاک پٹ میں سگریٹ نوشی نہ کرنے کےکلچرکو یقینی بنائیں۔