سولر پینل استعمال کرنے والوں کے لیے خاص خبر

سولر پینل استعمال کرنے والوں کے لیے خاص خبر


جیسے جیسے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لوگوں کا رجحان سولر پینل کی طرف راغب ہوتا جارہا ہے، صورتحال کے پیش نظر سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل تیار کرلیا ہے جو زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے سولر پینل کی نئی قسم کو ”سولر لیف“ کا نام دیا ہے اور یہ اب تصوراتی مرحلے سے گزر رہا ہے جو کہ پتوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ”سولر لیف“ روایتی سولر پینلز کی نسبت زیادہ سورج کی روشنی جذب کرتے ہوئے اضافی تھرمل توانائی استعمال کر سکتا ہے۔

محققین کے مطابق اس نظام کو نقل کرنے پر مبنی سولرلیف خود کو ٹھنڈا رکھنے اور زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کرنے میں بھی مدد دیں گے۔

محققین کا ماننا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی پودوں کے بخارات کی منتقلی کے نظام کو مدنظر رکھتی ہے، جس کے ذریعے پودے اپنے پتوں سے بڑی مقدار میں پانی جڑوں میں منتقل کر کے خود کو ٹھنڈا رکھتے ہیں، اس نئی ٹیکنالوجی سے سولرلیف کو زیادہ بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک عام سولر پینل کی اگر بات کی جائے تو اس کی کارکردگی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے، مگر محققین کا ماننا ہے کہ ایک سولر شیٹ سورج کی توانائی کا 13.2 فیصد زیادہ جمع کر سکتی ہے۔

فی الحال یہ سولر پینل تصوراتی مرحلے سے گزر رہا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ حقیقی دنیا میں اس میں کتنا وقت لگے گاجب یہ دستیاب ہوگا۔اس سولر پینل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ اپنے اندر ذخیرہ شدہ حرارت کو تازہ پانی اور تھرمل توانائی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں