سوشل میڈیا پر منچلوں کے دلچسپ رقص کی ویڈیو نےسب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک صارف کی جانب سے نوجوان لڑکوں کے ڈانس کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں منچلے نوجوان بھرپور انداز میں حیران کردینے والے رقص کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
صارف کی جانب سےجیسے ہی یہ دلچسپ ویڈیو شئیر کی گئی، یہ ویڈیو سب سے زیادہ ویوزلے کر سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔
I bet u will watch it again and again after watching the last frame!
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ نوجوان لڑکوں کا یہ گروہ ساحل سمندر پرآنکھوں کوحیران کردینے والے ڈانس سے لطف اندوز ہورہا ہے۔
ویڈیو کو شئیر کرنے والے صارف کی جانب سےبھی شرط لگائی گئی ہے کہ جو بھی یہ انوکھا ڈانس ویڈیو ایک بار دیکھ لے گا، وہ اسے بار بار دیکھے گا۔
دوسری جانب ٹویٹر پر موجود افراد ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کی بات سے سو فیصد متفق دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر ہریش نامی ایک صارف نے لکھا کہ وہ اس ویڈیو کو15 بار دیکھ چکے ہیں لیکن ابھی بھی اسکو صحیح طور پر سمجھ نہیں پارہے۔
Watched more than 15times. Still not able to get it?? Whose head is that
ایک اور صارف نے کہا کہ وہ ویڈیو کو5 سے 6مرتہ دیکھنے کے باوجود اسکی چال سمجھنے سےقاصر ہیں۔
I watched it 5-6 times trying to find the trick. Can’t spot anything.
10/10 tik tok (words I never thought I’d say)
ایک صرف نے نوجوانوں کے انوکھے ٹیلنٹ کی بھرپور پذیرائی کی۔