سوشانت سنگھ کی فلم کو دوبارہ ریلیز کیوں کیا جارہا ہے؟

سوشانت سنگھ کی فلم کو دوبارہ ریلیز کیوں کیا جارہا ہے؟


خودکشی کرنے والے آنجہانی بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سوانح عمری پر مبنی اسپورٹس فلم ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ کو مداحوں کی خواہش پر دوبارہ سینما گھروں میں پیش کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 جون 2020 کو خود کشی کرنے والے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کے مداح ان کی موت کے 3 برس بعد بھی اداکار کو نہ بھول پائے۔

آنجہانی اداکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ان کی فلم ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ کو رواں ماہ 12 مئی کو ایک بار پھر ریلیز کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ فلم بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ’مہندرا سنگھ دھونی‘ کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا اور فلم سے انہیں بڑے پیمانے پر شہرت ملی جبکہ باکس آفس پر بھی اسے کامیابی ملی۔

فلم کی دوبارہ ریلیز کا فیصلہ آنجہانی اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی درخواست پر کیا گیا اور اس کے ذریعے ان کی شوبز خدمات کو یاد کیا جائے گا۔

نیرج پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں اسٹار کرکٹر کے بچپن سے لے کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا۔

فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ دیشا پاٹانی، کیارا ایڈوانی، انوپم کھیر، بھومیکا چاؤلہ اور دیگر فنکار بھی موجود تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں