سوارا بھاسکر اپنے متعلق خبر شائع ہونے پر سیخ پا

سوارا بھاسکر اپنے متعلق خبر شائع ہونے پر سیخ پا


اداکارہ سوارا بھاسکر اپنے متلعق شائع ہونے والی ایک خبر پر سیخ پا ہوگئیں۔  

بھارتی اخبار میں شائع ایک مضمون میں سوارا بھاسکر سے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ انکا وزن بڑھ جانے کی وجہ سے انہیں کام نہیں ملتا۔

اس مضمون پر سوارا سیخ پا ہوگئیں اور انہوں نے سخت ردِ عمل کے ساتھ اسکی سختی سے تردید بھی کی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سوارا کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں بچے کو جنم دیا ہے، اس دوران انکا وزن بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوارا بھاسکر نے فروری 2023 میں سماجی کارکن فہد احمد سے شادی کی تھی جبکہ انکے ہاں اسی سال ستمبر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں