سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی


سوات: 

مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

سوات کے علاقے مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکت میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں