سوات حملہ پاک روس تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگا، روسی سفیر


روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے سوات میں ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں ہونے والے واقعے سے پاکستان اور روس کے درمیان تعاون پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان فروغ پاتے ہوئے تعاون پر حملے کا کوئی منفی اثر نہیں ہوگا، سوات میں جو کچھ ہوا اس سے نہ صرف دو طرفہ بلکہ کثیر الجہتی سطح پر بھی انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ سوات حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہل کار کے اہل خانہ کو غیر ملکی سفیر مالی اعانت فراہم کریں گے۔

روسی سفیر نے سوات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

قافلے کی سیکیورٹی پر معمور پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دوران علاج ایک زخمی اہلکار برہان خان دم توڑ گیا تھا جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے، تاہم غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ جہان آباد کے قریب کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں