سنی دیول نے ایئر پورٹ پر مداح کے سیلفی لینے پر غصہ کرنے کی وجہ بتادی

سنی دیول نے ایئر پورٹ پر مداح کے سیلفی لینے پر غصہ کرنے کی وجہ بتادی


بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول نے ایئر پورٹ پر مداح کے سیلفی لینے پر غصّہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر سنی دیول کی ائیر پورٹ سے مداح کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہیں مداح کے سیلفی لینے پر غصّے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اُنہیں متعدد صارفین کی جانب سے بے صبری کا مظاہرہ کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

سنی دیول نے اس حوالے سےحال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں مسلسل ادھر ادھر بھاگ رہا ہوں اور میں تکلیف میں بھی ہوں لیکن مجھے کام کرنے کے لیے جانا ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ مداح مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے بھی ان سے محبت ہے لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ وہ سیلفی لے بھی لیتے ہیں لیکن پھر بھی پیچھے نہیں ہٹتے تو پھر اس وقت میں یہ نہیں سوچتا ہوں کہ میری کوئی ویڈیو بنا رہا ہے، مجھے بس اپنی منزل پر پہنچنا ہوتا ہے تو میرا مداحوں سے مطالبہ ہے کہ براہ کرم مجھے بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔

سنی دیول نے کہا کہ جو بھی اس طرح ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر  پھیلانا چاہتے ہیں اور اس طرح سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو انہیں ایسے ہی خوش رہنے دیں، میں ایسی باتوں کی وجہ سے بدلنے والا نہیں ہوں اور نا ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں