سنگھم میں چلبل پانڈے کی انٹری، فلم کی ٹیم نے تصدیق کردی


اداکار سلمان خان اجے دیوگن کی نئی فلم سنگھم اگین میں جلوہ گر ہوں گے، جس کی تصدیق فلم ٹیم کی جانب سے کردی گئی ہے۔ 

گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہ زیر گرش تھی کہ فلم دبنگ کے چلبل پانڈے (سلمان خان) پولیس کہانیوں پر مبنی فلم سنگھم کی نئی فلم میں ایک مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے۔

لارنس بشنوئی کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا نے فلم سنگھم اگین کی ٹیم کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ چلبل پانڈے فلم کا حصہ ہیں اور وہ اپنے حصے کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب کوئی فلم کا کردار اپنی ہی جیسی کسی دوسری فلم میں نظر آیا ہو اور ایسا سلمان خان کی جانب سے حالیہ دنوں میں دوسری مرتبہ دیکھنے میں آئے۔

اس سے قبل سلمان خان ٹائیگر کے روپ میں جاسوسی کردار پر مبنی فلم پٹھان میں نظر آئے۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا اور اسی سلسلے میں اس بات کا امکان ظاہر کی جارہا ہے کہ پٹھان کے ٹائیگر تھری میں نظر آنے کا امکان ہے۔

ملٹی اسٹار کاسٹ کی فلم سنگھم اگین میں اجے دیوگن کی بطور باجیراؤ سنگھم کے طور پر واپسی ہوئی ہے جبکہ سوریاونشی کے اکشے کمار اور رنویر سنگھ کے علاوہ کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور جیکی شیروف بھی نیا اضافہ ہیں جبکہ ایک اور انٹری ارجن کپور نے دی ہے جو فلم میں ولن کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں