سنگاپور: بھارتی نژاد بار کے مالک کو کم عمر لڑکی سے زیادتی کرنے پر قید کی سزا

سنگاپور: بھارتی نژاد بار کے مالک کو کم عمر لڑکی سے زیادتی کرنے پر قید کی سزا


سنگاپور میں بھارتی نژاد بار کے مالک کو لڑکی سے زیادتی کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ راج کمار بالا کو 17 سالہ لڑکی سے زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 13 سال 4 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

راج کمار بالا کو چلڈرن اینڈ ینگ پرسنز ایکٹ کے تحت گھر سے بھاگنے والی کو پناہ دینے کے الزام میں بھی قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ  فروری 2020ء میں متاثرہ لڑکی 17 سال کی تھی جب وہ سنگاپور گرلز ہوم سے بھاگی تھی۔

متاثرہ لڑکی راج کمار بالا کے بار میں ملازمت کے لیے انٹرویو دینے آئی تھی، بار کے مالک نے اسے کہا کہ وہ دوسرے گھر سے بھاگنے والوں کے ساتھ بار میں رہ سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ نے کچھ دنوں تک بار میں کام کیا تاہم پولیس کو ایسے لوگوں کے بارے میں اطلاع ملی جو وہاں سے فرار ہو کر اس بار میں کام کرتے تھے۔

متاثرہ لڑکی نے اپنی ساتھی کو بتایا کہ جب وہ بہت زیادہ نشے میں تھی تب راج کمار بالا نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں