سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے جیت لیا، فائنل میں حیدر آباد بہادرز کو 79 رنز سے مات دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔
فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 175رنز بنائے، حسیب اللّٰہ نے 44 اور کپتان عمر امین نے 32 ر نز اسکور کیے جبکہ فیضان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں حیدر آباد بہادرز کی ٹیم 13ویں اوور میں 96رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سجاد 26 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
عثما ن طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 16رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، یعقوب نے 25رنز کے عوض 3 شکار کیے۔