سندھ کے شہر نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے بارتیوں کی وین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور دیگر 15زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں پی ایم یو ہسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ باراتیوں کی وین دولت پور سے سکرنڈ جارہی تھی، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ روڈ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو فوری جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی، مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے، مسافروں کے خاندانوں سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔