سندھ میں انسداد پولیو پروگرام کے 4 ہزار 900 کمیونٹی بیس ویکسی نیٹرز کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
ترجمان ایمرجنسی سینٹر فار پولیوسندھ کے مطابق کمیونٹی بیس ویکسی نیٹرزکویکم جون2020 سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 14 ہزارکمیونٹی بیس ویکسی نیٹر ہیں جن میں سے 4 ہزار 900 کو فارغ کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی سینٹر فار پولیوسندھ کےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کمیونٹی بیس ویکسی نیٹرزکو کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہٹایا جارہا ہے،انہیں ہٹانےکا فیصلہ نومبر 2019ء میں کیاگیا تھا۔