کراچی:
سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ پنجاب میں فی لیٹر سی این جی کی قیمت 8روپے بڑھ گئی ہے۔
صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس بڑھنے اور مہنگی آر ایل این جی کی وجہ سے ہوا ہے، حکومت سی این جی کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کرے، درآمدی سطح پر سیلز ٹیکس رعایت سے سی این جی کی قیمت گھٹ جائے گی۔