سندھ: سرکاری کے 217 اور نجی اسکولوں کے 86 طلبہ میں کورونا کی تصدیق


کراچی: وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہےکہ اب تک سرکاری اسکولوں کے 217 اور نجی اسکولوں کے 86 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی کے مطابق اب تک نجی اور سرکاری اسکولز میں کورونا کے 56 ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 40150 ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوگئےہیں جب کہ 15 ہزار 846 کی رپورٹ آنا باقی ہیں۔

سعید غنی نے بتایا کہ سرکاری اسکولزکے 40 ہزار414 میں سے 27 ہزار933 ٹیسٹ کی رپورٹ آچکی ہے جن میں سے 217 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نجی اسکولوں میں اب تک 86 طلبہ میں کورونا پایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 22 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اور صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی جماعتوں میں تعلیمی سرگرمیاں 28 ستمبر سے بحال کی گئیں۔

حکومت سندھ کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں